مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی جارحیت پسندوں کے خلاف تین نئے آپریشنز سے آگاہ کیا ہے۔
اس بیان کے مطابق مجاہدین نے رفح شہر کے التنور محلے میں صیہونی حکومت کے میرکاوائی 4 ٹینک کو 105 اینٹی آرمر راکٹ سے نشانہ بنایا اور اس آپریشن میں 15 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
نیز، رفح کراسنگ کے اندر دشمن کی فوجوں کو مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ جبالیہ کیمپ کے شمال میں صہیونی دشمن کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو SAM 7 میزائل سے نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے یہ تینوں آپریشنز تھوڑے سے فاصلے کے ساتھ پے در پے انجام پائے ہیں جو غزہ میں مزاحمت کی طاقتور موجودگی کی واضح علامت ہیں۔
آپ کا تبصرہ